• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ خلیجی ممالک سے فضائی حدود کا معاملہ حل کرائے، قطر

Un Resolve The Issue Of Gulf Air Qatar

قطر نے زمینی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوابازی کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ خلیجی ممالک سے اس کی فضائی حدود کا معاملہ حل کرایا جائے ۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے معاملے پر مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ہم مثبت مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم یہ مذاکرات عالمی قوانین کے ضوابط کے تحت ہونے چاہئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک نہیں معلوم کہ ان ممالک نےکیوں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

ادھرسعودی عرب کی جانب سے قطر کے واحد زمینی راستے کی ناکہ بندی کے نتیجے میں جہاں ایک طرف خوراک کا مسئلہ پیدا ہونے کے خدشات ہیں تو وہیں خلیجی ریاستوں میں بسنے والے قطری خاندانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کیا ہے اور حماد بندرگاہ پر عمان کی بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا ہے اور امریکا کی جانب سے داعش کے خلاف جنگ محض ایک جھوٹ ہے کیونکہ داعش خود امریکا کی اپنی پیداوار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک ہے اور وہ خود دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے ۔ اسی لیے ایران ایسے ملک کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھ سکتا ۔

تازہ ترین