• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے اشیائے ضروریہ کیلئے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا

Qatar Adopted A New Sea Route For Commodities

قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے نیا سمندری راستہ اختیار کر لیا، اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر کی طرف سے پابندیوں اور ناکہ بندی کی شکار خلیجی عرب ریاست قطر نے اشیائے ضرورت کی درآمد کے لیے قطر کی حماد بندرگاہ پر اب عمان کی صوحار اور صلالہ بندرگاہوں سے سامان لایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل قطر اپنی خوراک کا چالیس فیصد حصہ سعودی سرحد کی طرف سے درآمد کرتا تھا۔

قطر کو اشیائے ضروریہ کیلئے ایران نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس کی طرف سے قطر کے لیے پانچ امدادی بحری جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں اور ان میں 350 ٹن اشیائے خوراک ہیں۔

 

تازہ ترین