• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کے 3 ملزم گرفتار

Karachi Dacoity In Pehelwan Goth Three Street Criminals Arrested

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں رینجرز نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے3ملزم گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آنے پر کارروائی کی، ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور نگرانی کے بعد ملزم امجد بنگش کو گرفتار کیا گیا، پھر اس کی نشاندہی پر ملک یاسر اور محمد اصغر کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے، ملزمان کو اسلحے سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین