• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی افواج نے طفحہ کے شمالی علاقے کو آزاد کرالیا

Syrian Forces Liberated Northern Area Of Tifah

شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں پر ان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج نے التیفور فوجی ایئربیس کے شمال مشرق میں واقع طفحہ کے شمالی علاقے کو آزاد کرالیا ہے یہ علاقہ مشرقی حمص کے مضافات میں واقع ہے۔

فوجی ایئربیس اور تیپ التامین کے اطراف میں شامی فوج کے آپریشن میں 60 سے زائد داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔شام کے جنوب سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شامی فوج نے درعا میں واقع تجمع المدارس اور مسجد السلطان نامی علاقوں کو دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کے بعد آزاد کرالیا ہے۔

دوسری جانب شامی فوج کے مطابق عراق سے شام جانے والی ہائی وے کھل گئی ہے اور مٹی کے بیریئرز ہٹانے کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور اس کے اتحادی عراق کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں اور بم ڈسپوزل ٹیمیں دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ شامی افواج اور اس کے اتحادیوں کا آخری ہدف صوبہ دیرالزور کے 6 سالہ محاصرے کو توڑنا ہے جس پر داعش دہشتگردوں نے 6 سال قبل قبضہ کیا تھا۔

تازہ ترین