• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرم، عمران خان نے پھر نتھیا گلی میں ڈیرے ڈال لیے

For Hot Weather Imran Khan And Encamped In Nathia Gali

چیئرمین تحریک انصاف نتھیا گلی میں ڈیرے ڈالےبیٹھے، لوڈو کے ساتھ دل بہلاتےہوئے خوب چوکے چھکے لگانےمیں مگن ہیں۔

پاناماکیس کی تحقیقات ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےاجلاس،سیاسی رہنماؤں کےتندوتیز بیانات، وزیراعظم نوازشریف کی جے آئی ٹی جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسلام آباد کا موسم بہت گرم ہےاور ایسے میں چیئرمین تحریک انصاف نے نتھیاگلی میں ڈیرے ڈال لیےہیں، یہاں کاموسم ایسا بھایا کہ پارٹی سرگرمیاں بھی یہیں شروع کردیں۔

شوکت خانم فنڈ ریزنگ اور وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے اجلاس بلایا، رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، فردوس عاشق اعوان اور نذر گوندل کی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان بھی نتھیا گلی میں ہوا۔

اس سےپہلے رمضان المبار ک کے آغازمیں عمران خان نتھیاگلی گئے تھے،اسلام آباد کاموسم بہتر ہوا تو وفاقی دارالحکومت واپس آگئےلیکن جیسے ہی گرمی بڑھی۔

کپتان ایک بار پھر نتھیا گلی پہنچ گئے، اب کی بار سیاسی سرگرمی نہ ملی تو کپتان نے وقت گزارنے کے لیے لوڈو کھیلنا شروع کر دی۔

کرکٹ اور سیاست کے میدان میں چوکے چھکے مارنے والے سابق کپتان عمران خان نے لوڈو میں بھی چوکے چھکے لگا کر خوب مزے لیے۔

تازہ ترین