• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی سری لنکن صدر سے ملاقات

Naval Staff Admiral Mohammad Zaka Met The Sri Lankan President

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے دورہ سری لنکاکے دوران سری لنکن صدرمتھری پالا سری سینا سےملاقات کی جس میں صدرنے سیلاب کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے امداد اور تعاون پر پاک بحریہ اور پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورہ سری لنکا میں نیول چیف نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع دینندرا دوان اور سیکرٹری برائے وزارت دفاع کرونا سنہاسے بھی ملاقاتیں کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ملاقات میں سری لنکن صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی انتھک کاوشوں کو بھی سراہا۔

ملاقات میں اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ہےکہ مستقبل میں بھی پاک بحریہ سری لنکن افواج سے تربیت، افرادی قوت اور تکنیکی مہارت کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کرتی رہے گا۔

 

تازہ ترین