پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے سیمی فائنل میں فاسٹ بالر حسن علی کے والد اپنے بیٹے کو انگلش ٹیم کے کپتان مورگن کی وکٹ اڑاتے دیکھنا چاہتے ہیں اور باپ کی خواہش پر حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے ۔
کارڈف کے صوفیا گارڈن میں آج شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا ، جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کا دوہرا امتحان ہے، جہاں انگلش بیٹنگ لائن کو رنز بنانے سے روک کر ٹیم کو جیت دلانا ہوگی وہیں مورگن کو بھی آؤٹ کرنا ہوگا ۔
حسن علی نمبر ون ٹیم کے کپتان مورگن کو اسی کے گھر میں شکار کر کے اپنے والد کی معصوم خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں، جس کا اظہار حسن علی انگلینڈ سے اپنے والدین کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔
گو کہ ٹارگٹ مشکل ہے لیکن حسن علی کے والدین کو پورا یقین ہے کہ انکی دعائیں انکے بیٹے کو کامیابی دلائیں گی۔
یاد رہے کہ حسن علی نے مورگن کی وکٹ گرائی تو اسکے والد عبدالعزیز نے جیو نیوز کیساتھ مٹھائی بانٹنے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔