• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد لطیف کے وکیل کا ٹریبونل پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار

Khalid Expressed His Distrust Of The Tribunal Re Latifs Lawyer

معطل کرکٹر خالد لطیف نے اپنے وکیل کے ہمراہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت میں ایک بار پھر حاضری دے دی لیکن خالد لطیف کے وکیل نے ٹریبونل پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹریبونل سے انصاف کی امید نہیں، بدسلوکی پر بائیکاٹ کیا لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں چاہتے، ٹریبونل کے سربراہ پر اعتراض ہے، ان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کے وکیل جب کوڈ کو مانتے نہیں ہیں تو اس کے حوالے کیوں دیتے ہیں، خالد لطیف بکی سے ملنا، شرجیل ملانا اور گرپس وصول کرنا سب مان چکے ہیں، اور کیا ثبوت باقی رہ گئے ہیں؟

خالد لطیف کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ شرجیل خان کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔

تازہ ترین