• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Salman Khan Cycling On Mumbai Streets

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل لئے ممبئی کی سڑکوں پر نکل آئے اور سواری کے بھرپور مزے لیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار نہیں کہ سلمان خان کو سائیکل چلاتے دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی سلمان خان کو ممبئی ہی میں سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنی ’بینگ ہیومن ای سائیکل‘ کے نام سے الیکٹرک سائیکل متعارف کروائی تھی جس کی قیمت 40ہزار سے 57ہزار تک ہے۔

سلمان خان کو اپنے دبنگ اسٹائل میں بنا پیڈل گھمائے سائیکل چلاتے دیکھ اُنکے مداح بھی بےحد خوش ہوئے۔

واضح رہے سلمان خان جلد اپنے مداحوں کو بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں نظر آئیں گے جو رواں سال عید پر 23جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین