• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ میں گھری ماں نے بچی کودسویں منزل سے نیچے پھینک دیا

Fire Surrounded Mother Threw Child From The 10th Floor

گزشتہ روزلندن میں گرین فیل ٹاور میں لگنے والی آگ میںگھری ماں نے بچی کو 10ویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

عینی شاہد سمیرہ نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت ایک بچی کو 10ویں منزل سے نیچے پھینک رہی ہے جہاں لوگ اس کو پکڑنے کے منتظر کھڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ جلتے ٹاور کی مختلف منزلوں کی کھڑکیوں سے نیچے چیختے چلاتے نظر آرہے تھے کہ ایک عورت کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ اپنی بچی کو نیچے پھینکناچاہتی ہے اورچاہتی ہے کہ کوئی اسے نیچے پکڑے اور کسی شخص نے ایسا ہی کیا ایک مرد نے دوڑ کر بچی کو پکڑ لیا۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو چھٹی منزل سے نیچے پھینکا تاکہ وہ آگ سے بچ سکے۔ امکان ہے کہ سوائے چند زخموں کے مرنے سے بچ گیا ہوگا۔ عمارت میں آگ لگنے کا منظر بالکل ہالی ووڈ کی فلموں کا منظر لگ رہا تھا۔

ایک اور عینی شاہد لنڈا نے بتایا کہ اس نے عمارت سے پولسٹرین جیسا مٹیریل نیچے گرتے دیکھا۔

تازہ ترین