• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی عدالت میں اسیر کارکنان سے ملاقات

Farooq Sattar Met Captive Workers In Court

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 22 اگست کیس میں گرفتار اور نامزد کارکنان سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملاقات کی۔ کارکنان نے اپنی پریشانی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو آگاہ کیا۔

فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کارکنان نے کہا کہ مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بھی وہ رقم جمع نہیں کراسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں متعدد اسیر کارکنان کے پاس ضمانت کی رقم نہیں ہے۔ کارکنان نے جیل میں لوڈشیدنگ اور دیگر مسائل سے بھی فاروق ستار کو آگاہ کیا۔

فاروق ستارنے گرفتار و نامزد کارکنان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ضمانت کی رقم جلد جمع کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین