• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں امریکی ہیمرز میزائل کی تنصیب سے روس کو تشویش

Russia Concerned Over Deployment Of Us Himars In Syria

روس نے مشرقی شام میں امریکا کی جانب سے متعدد راکٹ لانچرز کی تنصیب کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ناممکن نہیں کہ دو ہیمرز لانچرز جنھیں الطنف میں نصب کیا جا رہا ہے ان فورسز کے خلاف استعمال ہو جائیں جو شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

ان راکٹ لانچرز کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انھیں جاپان سے الطنف تک لایا گیا ہے اور انھیں باغی اور مغربی اسپیشل فورسز استعمال کر رہی ہیں۔

ادھر شامی حکومت نے اسی ہفتے کہا تھا کہ اس نے طنف کے علاقے میں اپنا قبضہ بحال کر لیا ہے۔

تازہ ترین