• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nasir Jamshed Suspension Case Hearing Adjourned Till June 22

کرکٹر ناصر جمشید کی معطلی کے کیس کی سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی، ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی سی بی حیلے بہانے کر کے کیس کو طول دے رہا ہے۔

ناصر جمشید کی معطلی کے کیس کی سماعت ڈسپلنری ٹریبونل نے کی ، پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا ہماری درخواست پر جواب مضحکہ خیز ہے، ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ہم سماعت کو نیشنل کرائم ایجنسی کے فیصلے تک ملتوی کرا لیں، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا تو خود پی سی بی نے سماعت ملتوی کرا لی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں، لگتا یہی ہے کہ حیلے بہانے کر کے اگلے دو، ڈھائی ماہ میں کیس کو ختم کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین