• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نئے نوٹ ،سروس ختم ہونے سے پہلے لے لیں، اسٹیٹ بینک

People May Take Fresh Notes Before The Service Ended

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےعوام کو مطلع کیا گیاہے کہ بکنگ سروس اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچنے کے بعد بند کردی جائےگی۔

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی)نے عیدالفطر 2017ء کے موقع پر عوام کی نئے کرنسی نوٹوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے رمضان المبارک کے رواں مہینے میں بھی 12 جون 2017ء سے ایس ایم ایس شارٹ کوڈ پر مبنی سروس 8877جاری کی۔

یہ سروس پاکستان بھر میں ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر اور 120 شہروں میں بینکوں کی 1002 ای برانچز کے نیٹ ورک کے ذریعے مہیا کی گئی ہے۔

اس سروس کو عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ اسٹیٹ بینک کو عوام کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب تک 16 لاکھ افراد نے بکنگ کوڈ حاصل کیا ہے جس میں سے لگ بھگ 40 فیصد کو ایکسچینج ویلیو کے عوض مذکورہ برانچوں سے نئے نوٹ مل چکے ہیں۔

صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی بینک برانچوں کی استعداد کے پیش نظر ہمیں توقع ہے کہ یہ سروس چند روز میں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک پہنچ جائے گی اور اس کے بعد نئی بکنگز ممکن نہ ہوں گی۔

تازہ ترین