• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی فائنل کی ٹکٹس 15 گنا زائد قیمت پر فروخت

Tickets Sold At More Than 15 Times The Price Of The Champions Trophy Final

پاکستان اور بھارت کا فائنل ٹاکرا کل دی اوول میں ہوگا، دنیا بھر کے فینز کی نظر یں اس اہم میچ پر ہیں اور ٹکٹس کا حال یہ ہے کہ 15 گنا زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔

پاکستانی اور بھارتی فینز اگر انگلینڈ میں موجود ہیں، تو کون ہوگا جو اسٹیڈیم جاکر میچ نہیں دیکھنا چاہے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس پرائس اب آسمانوں پر ہے ۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل کی ٹکٹس یوں تو کئی ماہ پہلے ہی سولڈ آؤٹ ہوگئی تھی لیکن اس وقت کسی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ پاک بھارت فائنل ڈیسائیڈ ہونے کے بعد 140 پاؤنڈز کے ٹکٹس کی قیمت 1000 سے دو ہزار پاؤنڈ ز تک ہوجائے گی۔

حال اب یہ ہے کہ جس نے 140 پاؤنڈز کے دو ٹکٹس لئے تھے، وہ 1100 پاؤنڈز میں لوگ ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں یعنی قیمتیں 15 گنا بڑھ چکی ہیں۔

لیکن ایک مسئلہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ 6000 ٹکٹس جو آن لائن آئی سی سی نے فروخت کئے، ان کی نئی قیمتوں میں ری سیل ان ٹکٹس کو کینسل کرسکتی ہے، کیوں کہ یہ پریکٹس غیر قانونی ہے ۔

کرکٹ فینز کو اس وقت پیسوں کی کوئی پروا نہیں، انگلینڈ میں موجود شائقین کرکٹ کو اگر کسی بات سے دلچسپی ہے تو وہ صرف یہ کہ کسی بھی طرح کسی بھی قیمت پر ٹکٹ مل جائے ۔

تازہ ترین