• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو حدیبیہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر بلایا گیا، جہانگیر ترین

Shahbaz Sharif Called On Al Involvement In Money Laundering Jahangir Tareen

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے دعوی کیا ہے کہ شہبازشریف کو حدیبیہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پرجےآئی ٹی میں بلایا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ معاملہ التوفیق انویسٹمنٹ فنڈز کے قرض کے ذریعے لندن کی جائیدادوں سے جڑا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد کی ایک ایک کرکے تلاشی لی جارہی ہے دیکھتے ہیں آج کی تفتیش میں شہباز شریف کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تفتیش کی ساری کہانی پیشی کے بعد ملزم کی باڈی لینگویج سے واضح ہوگی۔

 

تازہ ترین