• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ریاستی اداروں پر وار کررہے ہیں، عابد شیر

Abid Sher Ali Talking To Media

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ریاستی اداروں پر وار کررہے ہیں، فورسز اور عدلیہ کو پولیٹی سائز کررہے ہیں، کیا ادارے عمران خان کے سامنے بے بس ہیں؟

فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف جو چاہے کہتے رہیں کوئی نوٹس نہیں لیتا، ایسا لگتا ہے سارے ادارے عمران خان کے زرخرید غلام ہیں۔

چیف جسٹس کو عمران خان کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہئے ۔ عمران خان نے کس بنیاد پر الزام لگایا کہ نواز شریف نے چیف جسٹس پر انگلی اٹھائی۔

نواز شریف اس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں جس پر تحفظات ہیں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ جو خبر لیک ہوتی ہے سب سے پہلے عمران خان کے پاس جاتی ہے، جے آئی ٹی میں جو بات ہوتی ہے وہ عمران تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ کون سے خفیہ ذرائع ہیں، انہیں بھی بتایا جائے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تصویر لیک کرنے والے کو سامنے لایا جائے، یہ آئینی حق ہے۔ نواز شریف سے سوال جواب پر پردہ نہیں ڈالا جاتا۔ تصویر لیک کرنے والے پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین