• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنجیت سنگھ کی برسی، بھارت نے سکھ وفد کو پاکستان آنے سے روک دیا

Ranjit Singhs Death The Sikh Delegation From India Had Come To Pakistan

بھارت نے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر پاکستان آنے والے سکھ وفد کو سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر روک دیا۔

سکھ گردوارا کمیٹی کے مطابق بھارتی حکام نے سکھ وفد کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، بھارتی حکام نے اجازت نہ دینے کی وجہ سیکیورٹی صورتحال بتائی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سکھ وفد کا کوئی بھی رکن پاکستان گیا تواپنی ذمہ داری پر جائے گا اور اسے اس بات کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

یہ وفد 251سکھ افراد پر مشتمل تھا جسے مہاراجا رنجیت سنگھ کی برسی پر21 سے 29 جون تک پاکستان آنا تھا۔

تازہ ترین