• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Tomorrow Will Play Aggressive Cricket Sarfraz

پاکستان کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کل جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، اپنی کارکردگی میدان میں دکھائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے لڑکوں کی پرفارمنس کافی حوصلہ افزا ہے، بھارت کے خلاف حکمت عملی بنائی ہے، اچھا میچ ہوگا۔

ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے پریشر نہیں لیں گے، پاکستان کے ٹیلنٹ سے سب واقف ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے ریکارڈ، ہار اور جیت سب بیکار ہیں، کوئی گارنٹی سے نہیں کہہ سکتا کہ کون سی ٹیم کامیاب ہوگی، کل جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی ٹرافی لے جائے گی۔

تازہ ترین