لاہور میں برگر پوائنٹ ناقص صفائی پر سیل | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
June 18, 2017 | 06:20 am
لاہور میں برگر پوائنٹ ناقص صفائی پر سیل

Burger Point Seal In Lahore Due To Sanition

Burger Point Seal In Lahore Due To Sanition

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور وزیر خوراک پنجاب نے سحری پوائنٹس پر چھاپے مارے ،برگر پوائنٹ کو سیل اور ریسٹورنٹ کو جرمانہ کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ ایم ایم عالم روڈ پر سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

ایک برگر پوائنٹ کو زائد المیعاد تیل، بن اور ڈبل روٹی استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔