• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Coconut Oil Declared As Un Healthy

امریکہ کے ماہرین امراض قلب کادعویٰ ہے کہ ناریل کا تیل بڑے گوشت کی چربی اور مکھن کی طرح غیر صحت بخش ہے۔ بڑے گوشت میں موجود چربی خراب کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہے جو دل کے حوالے سے خراب ہے۔

امریکی ماہرین قلب کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل میں82فیصد چکنائی سچوریٹڈ ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں مکھن63فیصد اور بیف50فیصد کا حامل ہے اور اس لیے ناریل کا تیل ان دونوں کے مقابلے میں زیادہ نقصان دہ ہے اور خراب کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے اور لوگوں کو ادویہ استعمال کرنی پڑتی ہیں، تاکہ مضر اثرات سے بچ سکیں۔

برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ بھی یہی مشورہ دے رہی ہے۔ مشورے کے مطابق30گرام سے زائد سچوریٹڈ چکنائی استعمال نہ کی جائے اور خواتین کے لیے یہ مقدار20گرام ہے۔

بہرحال ماہرین نے کہا ہے کہ چربی یا چکنائی صحت بخش اور متوازن خوراک کا اہم جز ہے، ہمیں اس میں زیادہ کمی نہیں کرنی چاہیے۔ اس سے جسم کو وٹامن جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔

برٹش ہارٹ فائونڈیشن کی وکٹوریہ ٹیلر نے کہا ہے کہ دل کی صحت کے لیے صرف چکنائی میں ہی ضروری نہیں بلکہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ اس کی جگہ کیا لیا جارہا ہے۔ کوئی بھی تبدیلی پوری اور مکمل غذا کے ذریعے کی جائے۔

بحرہ روم کی روایتی خوراک امراض قلب کے خطرات کے حوالے سے کئی فوائد کی حامل ہے۔ صرف کولسٹرول کی سطح کے حوالے سے ہی اسے مفید قرار نہیں دیاجاسکتا اور اس لیے وہ خوراک کے ذریعے تبدیلی لانے کی سفارش کرتی ہیں۔

تازہ ترین