بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنےکھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے سوشل میڈیا سے دور رہیں اور فون بند رکھیں۔
سوشل میڈیا بڑی زبردست چیز ہے لیکن اس کے اثرات بھی خطرناک ہوسکتے ہیں۔سرفراز احمد نے ان کے برعکس کہا کہ سوشل میڈیا پر نت نئی باتیں آرہی ہیں۔لیکن ہم میچ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پرہمیں ہر کوئی مشورے دے رہا ہے۔میں نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ کھلاڑی اپنی کرکٹ سے منسلک رہیں۔سوشل میڈیا سے منسلک رہنے سے مسائل ہوسکتے ہیں۔ان چیزوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت ساری تجاویز اور خراب کارکردگی تنقید سننا بھی مشکل ہے۔