| |
Home Page
جمعہ 29 محرم الحرام 1439ھ 20 اکتوبر 2017ء
June 18, 2017 | 11:55 am
برازیل: قیمتی پتھروں سے جڑی چٹان دریافت

Brazilrock Discovered Associated With Precious Stones

Brazilrock Discovered Associated With Precious Stones

کہتے ہیں قسمت کی دیوی جب مہربان ہوتی ہے تو حالات ایسے بدلتے ہیں کہ انسان کوخود بھی یقین نہیں آتا۔ایسا ہی کچھ ہوا برازیل کے اس کان کن کے ساتھ جسے اوپر والے نے چھپڑ پھاڑ کے دیا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمایا۔

برازیل کی ریاست باہیا(Bahia)کی کارنائبا(Carnaiba)کان سے ایک کان کن کو زمین سے 200میٹر گہرائی میں ایک ایسی چٹان ملی جو قیمتی پتھروں سے جڑی ہوئی ہے۔

4اشاریہ 3فٹ اونچی اور 800پونڈ وزنی اس چٹان کی قیمت لگ بھگ 300 ملین ڈالر ہے جس سے اس شخص کے خاندان کی زندگی بدل گئی ہے ۔

50سالہ کان کن کے مطابق اس چٹان میں متحدہ عرب امارات، چین، بھارت اور یورپ کے کئی خریدار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔