| |
Home Page
جمعرات 28 محرم الحرام 1439ھ 19 اکتوبر 2017ء
June 18, 2017 | 12:01 pm
بگوٹا : شاپنگ سینٹر میں دھماکا، 3 خواتین ہلاک

Bogota Explosion In A Shopping Center 3 Women Killed

Bogota Explosion In A Shopping Center 3 Women Killed

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کے شاپنگ سینٹر میں دھماکے سے 3 خواتین ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد شاپنگ سینٹر کو خالی کرا لیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز ڈیوائس سیکنڈ فلور کے ایک ٹوائلٹ میں رکھی گئی تھی۔شاپنگ سینٹر میں فادرز ڈے کی خریداری کے حوالے سے رش تھا۔

بگوٹا کے میئر نے دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ دہشت گردحملہ قرار دیا ہے۔

دھماکے کی جگہ ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بر وقت پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا۔

دھماکے کے بعد حکام کی توجہ فوری طور پر ملک کے سب سے بڑے باغی گروپ نیشنل لبریشن آرمی کی جانب گئی، جس نے فروری میں بوگوٹا میں ہی دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور 20زخمی ہوئے تھے۔