• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحدی معاملہ، متاثرہ افراد کی واپسی کا عمل شروع

Border Issue Start The Process Of Return Of Victims

افغان سرحدی فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں بےگھر افراد کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور جہانگیر میں بےگھر افراد کی واپسی کا عمل 2 سے3 دن میں مکمل کیا جائے گا۔

کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 5مئی کو مردم شماری عملے پر افغان فورسز کے حملے کے بعد سے متاثرہ گائوں خالی کرالئے گئے تھے جہاں اب متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

افغان فورسز کے حملے میں 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے،متاثرہ علاقوں سے 5 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کی تھی۔

سیکورٹی حکام کے مطابق بے گھر افراد کےلئے کل کلی لقمان میں فری میڈیکل اور فری راشن کیمپ قائم کیا جائے گا۔

خاردار تار نئی حد بندی کے تعین کے بعد کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں خاردار تار بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین