چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے چیمپنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دیکر فائنل پاکستان کے نام کرنے پر قومی کٹ ٹیم کو مبارکباردی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کپتان سرفراز احمد ، نوجوان اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سمیت پوری قومی ٹیم کو بھی مبارک باد دی ہے۔
نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے نوجوان کھلاڑی فخرزمان کی کارکردگی کو بالخصوص سراہا ،جو کہ تقریباً سات سال تک پاکستان نیوی اور پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ قومی ٹیم نے اس کامیابی کے ذریعے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔