• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی فتح، صدر، وزیر اعظم اورآرمی چیف کی مبارک باد

Cricket Teams Win President Prime Minister And Army Chiefs Felicitation

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کو بھجوائے گئے اپنے الگ الگ پیغامات میں ان رہنمائوں نے قومی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دینے کے ساتھ ٹیم کی مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کے لیے دعا بھی کی۔

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے عمرے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ٹیم ورک کبھی نہیں ہرایا جاسکتا۔

وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی اور قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

تازہ ترین