چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر بحریہ ٹاؤن نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ملک ریاض کے بیٹے اور بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو علی ملک نے فاتح پاکستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام اور فخر زمان کو بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملک ریاض کے نواسے اور بلال اسٹیل مل کے سی ای او بلال ملک نے شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔