• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آٹھویں سے چھٹے نمبر پر چھلانگ

Pakistan Became Worlds 6th Best Team In Odi Cricket

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ میں2 درجے بہتر ی آگئی ہے ۔

ایک روز کرکٹ کی تیسری بڑی ٹیم بھارت کوفائنل میں180رنز سے عبرتناک شکست دینے سے قبل پاکستان نے نمبرون جنوبی افریقہ اور چوتھی بڑی ٹیم انگلینڈ کو بھی ناکو چنے چبوائے ۔

گرین شرٹس جس نے ایونٹ میں شرکت کیلئے بڑی مشکل سے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی وہ اب دنیائے کرکٹ کی چھٹی بہترین ٹیم قرار پائی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر کی پوزیشن پر آنے کے باعث اس کے لئے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنا آسان ہوگیا ہے،12واں آئی سی سی ورلڈکپ 30مئی تا 15جولائی 2019ء میں انگلینڈ ہی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ رینکنگ کے مطابق چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرپانے کے باوجود جنوبی افریقہ 119پوائنٹس لے کر پہلے نمبر اور آسٹریلیا 117پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

بھارتی ٹیم 116پوائنٹس کے تیسرے نمبر پر ہے ،انگلینڈ 113پوائنٹس لینے پر چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ111پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر کی ٹیم بن چکی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک پہلی بارکوالیفائی کرنے والی بنگلادیش کی ٹیم 94پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ سری لنکا کی ٹیم 93پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں درجے کی ٹیم قرار پائی ہیں۔

تازہ ترین