• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں کامیابی، سرفراز احمد کو پی آئی اے نے گروپ 7 میں ترقی دیدی

In The Final The Pia Promoted Sarfraz Ahmed In Group 7

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کامیابی پر قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد کو پی آئی اے انتظامیہ نے گروپ 7 میں ترقی دے دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نئیر حیات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو گروپ 7 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی، چیئرمین عرفان الٰہی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد بھی دی ہے۔

تازہ ترین