• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاتح ٹیم کی ہوٹل آمد، سوشل میڈیاکا ’ہٹ آئٹم‘

پاکستان ٹیم نے فائنل کیا جیتا ہر طرف ٹیم کے چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں بھارت کی ہار کو نت نئے انداز سے طنز اور مزاح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے وہیں ٹیم پاکستان کی جیت کے بعد ہوٹل آمد کی ویڈیو نے بھارتی سورماؤں کے زخموں پر خوب نمک پاشی کی۔

ویڈیو میں پاکستان کی ہوٹل آمدکو دھوم دھڑکے اور پٹاخوں کی گھن گرج کے ساتھ شروع ہوتے دکھایا گیا ہے جس کے بعد شاہینوں کا غول قطار بنا کر ہوٹل میں داخل ہوتا ہے۔

ٹیم کی جیت کی خوشی آفیشلز، کوچنگ اسٹاف اور ہر کھلاڑی کے چہرے سے عیاں تھی۔ گلے میں میڈل ڈالے یہ کھلاڑی جیت سے سرشار دکھائی دیئے۔

شاہینوں کے لشکر نے پورے پاکستان کے لئے ، عوام اور کرکت کے شیدائیوں کے لئے ویڈیو پیغامات بھی دیئے، کیا ہیں یہ پیغامات ، اس ویڈیو میں ملاخطہ کیجئے۔:

 

تازہ ترین