• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ فلم ’موم‘ کا پہلا گانا ریلیز

Pakistani Artists Bollywood Film Mom First Song Released

نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے آخرکاربھارتی فلم اندسٹری میں اینٹری دے دی ہے۔

جی ہاں،تھرل سے بھرپور بولی وڈ کی نئی آنے والی فلم’موم‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

’او سونا تیرے لئے‘نامی اس گانے کو اے آر رحمان اور شاشا تیروپتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوز کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے بولی وڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘تین مختلف زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو میں رواں سال7جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین