پاکستان کی جیت، لندن پولیس کے اہلکار بھی جھوم اٹھے | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
June 19, 2017 | 11:23 am
پاکستان کی جیت، لندن پولیس کے اہلکار بھی جھوم اٹھے

London Police Dance On Pakistan Victory Celebration

London Police Dance On Pakistan Victory Celebration

پاکستان کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جیت کی خوشی میں لندن کی سڑکوں پر پاکستانی مداحوں کے ساتھ گورے پولیس اہلکار بھی خوشی سے جھومتے رہے۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت کی خوشی دنیا بھر میں پاکستانی کرکٹ شائقین نے جوش و خروش سے منائی اور عید سے پہلے عید کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ایسے میں جہاں لندن میں میچ کے بعد پاکستانی شائقین خوشی میں جھومتے گاتے سڑکوں پر نکلے وہیں سیکورٹی پر مامور برطانوی پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دئیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیومیں پاکستانی مداح ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے خوشی میں دیوانہ وار رقص کررہے ہیں اور برطانوی پولیس اہلکار ان نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایسی محفل سجا رہا ہے کہ یہ بھی کوئی پاکستانی کرکٹ فین ہی ہو اور اسی جوش وجذبے سے رقص بھی کرتا دکھائی دے رہا ہے۔