• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت پینٹنگز بنانے والا ’چھوٹے‘ علاقے کا ’بڑا‘ آرٹسٹ

Beautiful Paintings Of The Small Area Big Artist

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس بات کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی تسلیم کیا جاچکا ہے ۔جی ہاں بات ہو پاکستانی ٹیلنٹ کی اور لیاری کا ذکر نہ آئے یہ کیسے ممکن ہے۔

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو ابھارنے اور منظر عام پر لانے میں اس ’چھوٹے‘ علاقے کا بڑا ہاتھ ہے۔پھر چاہے نامور سیاستدانوں ہوں، کھلاڑی یا پھر فٹ بالر ۔۔ حکومتی سرپرستی کے بغیر ان کا تعلق لیاری سے ہی رہا ہے ۔

کہتے ہیں فن کسی کی میراث نہیں ہوتا اس قول کو ثابت کیا لیاری کے رہائشی 17 سالہ جواد بلوچ نے جس کی تخلیق کی گئی خوبصورت پینٹگز اور پینسل اسکیچ ان میں موجود ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

لیاری سے تعلق رکھنے والے جواد بلوچ نامور سیاستدانوں سمیت ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فنکاروں کے پورٹریٹ بھی بنا چکے ہیں ۔

جواد کی خوبصورت پینٹنگ لیاری کی ایک ورکشاپ میں بھی رکھی گئی ہیں جس میں ہالی ووڈ اداکار مورگن فریمین کی لٹکی تصویر ان کے کام اور فن کی گو اہی دے رہی ہے۔

جوادکی پینٹنگز کو جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو نہ صرف لو گو ں نے اسے پسند کیا بلکہ اس کے کام کو خوب سراہا بھی جس کے بعد سے جواد بلوچ بہت سے لوگوں کی جانب سے کام کی پیشکش بھی کی گئی ۔

جواد بلوچ کا کہنا ہےکہ انہوں نے اب تک پانچ سے چھ نوجوانوں کوپینٹنگز بنانا بھی سکھا یاہے جبکہ اس کام کا شوق انہیں اپنے والد کو دیکھ کر ہوا کیونکہ وہ بھی ایک بہترین آرٹسٹ ہیں ۔

جواد کے والد جان محمد اور اس کےاستاد پریم کا جواد کے فن کو سراہتے ہوئے کہناتھا کہ جواد بہت سی پینٹنگز بنا چکے ہیں جن میں میڈم نو رجہاں ، بھارتی سپر اسٹار امیتابھ بچن ، میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن ، اداکار نصیر الدین شاہ اور بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر بھی شامل ہیں ۔

جواد کہتے ہیں کہ میٹرک کے بعد انہوں نے پڑھائی کو خیر آباد کہہ دیا تھا جس کے بعد اس شوق کی بدولت وہ اب خود ایک استاد بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان کو ایسا شوق اپنانا چاہئے جو اسے ہمیشہ خوش رکھے۔

اپنی آمدنی کے حوالے سے جواد نے بتا یا کہ اس کی آمدنی بہت کم ہے۔ وہ ایک پینٹنگ کے 3000 روپے لیتے ہیں جبکہ اگر کو ئی بڑی پینٹنگ ہو تو 5000 روپے لیتے ہیں۔ مہینے میں وہ ایک سے دو آرڈر باآسانی حاصل کرلیتے ہیں۔(بشکریہ ڈان)

تازہ ترین