• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدیجہ حملہ کیس، ملزم کی روزانہ سماعت رکوانے کی اپیل

Khadija Attack Case Appeal To Stop The Daily Hearing Of The Accused

قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس کی روزانہ سماعت رکوانے کیلئے ملزم نے ایک پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ملزم شاہ حسین نےاپنےوکیل اعظم نذیرتارڑ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہےجس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کےانتظامی نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کامؤقف ہےکہ چیف جسٹس ہائیکورٹ نےانتظامی نوٹس لےکر مقدمے کی روزانہ سماعت کا حکم دیا ،روزانہ سماعت سےملزم کےحقوق صلب ہوں گے، استدعا ہے کہ عدالت روزانہ کی بنیاد پر مقدمےکی سماعت کا انتظامی نوٹس کالعدم قرار دینےکا حکم جاری کرے۔

تازہ ترین