• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹارز بھی پاکستانی جیت پر خوش، مبارکباد کے پیغامات

Bollywood Stars Too Happy In Victory Of Pakistan Congratulatory Messages

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شاندار فتح پر بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا لیکن بعض بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے گرین شرٹس کو مبارک باد کے پیغامات دیئے گئے ہیں ۔

سابق مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام شعبوں میں بہترین کھیل پیش کیا ۔ یقیناً اس میں رمضان کی رحمتیں بھی ہیں۔

فائنل سے پہلے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے والے رشی کپور بھی لائن پر آگئے، بولے ہاں پاکستان تم نے ہمیں ہرا دیا، میں تسلیم کرتا ہوں، تم نے تمام شعبوں میں ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔ بہت بہت مبارک ہو۔

باجی راؤ بھی پاکستان کی جیت پر خوش نظر آیا، اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ بعض بہترین ٹیمیں فائنل میں نہ پہنچ سکیں لیکن پاکستان نے زبردست انداز سے فائنل کھیلا ۔

بچن جونیئر یعنی ابھیشیک بچن نےپاکستان کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہترین ٹیم بن کر کھیلی۔

فرحان اختر نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اداکار سدھارتھ ملہوترا بولے، وہ دن بھارت کا نہیں تھا، پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا، مبارک ہو۔

اداکار ورون دھون نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت سے اچھی کرکٹ کھیلی۔

اس کے علاوہ اداکار رتیش دیش مکھ، ارجن رام پال، بومن ایرانی اوردیا مرزا نے بھی اس تاریخی فتح پر پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

تازہ ترین