یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان یورپ سے اخراج کیلئے مذاکرات شروع ہوگئے۔
مذاکرات جو اس وقت برسلز میں جاری ہیں ،اس میں یورپ کی نمائندگی اس کے چیف مذاکرات کار مشل بار نئے جبکہ برطانیہ کی جانب سے بریگزیٹ منسٹر ڈیوڈ ڈیوس کر رہےہیں۔
یہ مذاکرات برطانوی رہنما تھریسا مے کی جانب سے یورپین قانون کے آرٹیکل 50 کے تحت برطانوی خط کا نتیجہ ہیں۔ا
اس کے دوران دونوں فریقین کے درمیان 44 سال سے موجود تعلقات اور برطانیہ کو دیئے گئے خصوصی سٹیٹس کے مسائل زیر غور آئیں گے۔
یہ دونوں مذاکرات کار یورپین وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔