| |
Home Page
جمعرات 28 محرم الحرام 1439ھ 19 اکتوبر 2017ء
June 19, 2017 | 08:58 pm
پانچ خرگوش بی مانو کے پکے دوست بن گئے

Five Rabbits And Manu Bi Became Close Friends

Five Rabbits And Manu Bi Became Close Friends

سچ کہتے ہیں کہ دو ستی میں رنگ اور نسل کی کو ئی قید نہیں ہو تی اسی لیے تو بی مانو اور خرگوش گہرے دو ست بن گئے ہیں ۔

ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں پالتو بلی کو 5خرگوش کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ اٹکھلیاں اور چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان کی دوستی اس حد تک پکی ہوچکی ہے کہ یہ بی مانو بھی اپنے دوستوں کے بغیر ایک پل کے لیے بھی الگ رہنا گوارا نہیں کرتی۔

خرگوش اور بلی کی دوستی پر مبنی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے، جہاں ہزاروں افراد اسے دیکھ کر لطف اندوز ہوچکے ہیں۔