• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتیوں کا رونا پیٹنا لندن سے نئی دہلی تک پھیل گیا

Indians Beat The Spread To New Delhi From London

موقع موقع کرنے والوں کو ٹرافی کا چوکا پڑگیا، جس ٹیم کو باہو بلی بنایا تھا، اس نے ہی چونا لگادیا، بھارتیوں کا رونا پیٹنا لندن سے نئی دہلی تک پھیل گیا۔

پاکستان نے بھارت کو صرف 180سے نہیں ہرایا، دوسری بار چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بننے کا خواب بھی چکنا چور کردیا،بھارتی پبلک رونے دھونے پر اتر آئی، کرکٹ کے پنڈت ایک دوسرے کو ہی کوسنے لگے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی سب سے بڑی ہار کا رونا پیٹنا صرف لندن میں دیکھنے کو نہیں ملا، چیخوں کی پہنچ کانپور سے نئی دہلی تک نکلی، پٹاخے پھوڑنے بیٹھے تھے،غصے میں ٹی وی سیٹس پھوڑدیے۔

فخر زمان کے چھکوں نے بھارتیوں کے زخموں کو سُجا دیا، عامر کی یارکرز نے آٹھ آٹھ آنسو رلادیا، موقع موقع کرنے والے،دھوکا دھوکا روتے رہے،کوہلی الیون کو کوستے رہے ۔

بھارتی میڈیا بھی پوسٹ مارٹم پر اترآیا،جس ٹیم کو باہوبلی کہا تھا،اسی کو تنقید کی بلی پر چڑھادیا۔

ایک تو کراری ہار، اوپر سے ٹرافی بھی چھن گئی، بھارتی میڈیا میں بیٹھے کرکٹ کے پنڈتوں میں بھی ٹھن گئی،اینکر کو اپنی جان چھڑانی مشکل ہوگئی۔

معاملہ اتنا بگڑا کہ بگڑے ہوئے تیور والوں سے بچنے کے لیے بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس لگانی پڑگئی۔

پاکستان نے صرف بھارتی ٹیم کو دھول نہیں چٹائی،بلکہ دفاعی چیمپئن ہونے کے گھمنڈ میں ڈوبے کئی بت گرادیے،وہ بت جو موقع موقع کرتے نہیں تھکتے تھے،انہیں تھکا تھکا کر چِیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی کا چوکا ماردیا۔

تازہ ترین