| |
Home Page
جمعہ 25 ذیقعدہ 1438ھ 18 اگست 2017ء
June 20, 2017 | 02:25 am
کرائم تھرلر فلم ’’وِنڈ ریور‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

New Review Of Crime Thriller Film Wind River

New Review Of Crime Thriller Film Wind River

پر اسرارقتل کی تحقیقات میں مصروف ایف بی آئی ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم’’وِنڈ ریور‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکارٹیلر شیریڈن کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کا آغاز ایک ایسے پر اسرار قتل سے ہوتا ہے جس کے زا رسے پردہ اُٹھانے کے لئے ایف بی آئی اپنا سب سے ماہر ایجنٹ بھیجتی ہے جو ایک خاتون کی مدد سے قتل کے پسِ پردہ عوامل جان کر کیس کو حل کر دیتا ہے ۔

الزبیتھ بیل اورپیٹر برج کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیریمی رنر، الزبیتھ اولسن ، جان برتھ ، کیلسے چئے اورجولیا جونز سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوںگے۔

ایکشن ، کرائم اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سا ل وِنسنٹ کمپنی کے تحت 4اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔