• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن

Power Breakdown At Dhabeji Pumping Station

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن سے 72انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں شہر کو آئندہ 48گھنٹے تک 150ملین گیلن پانی فراہم نہیں ہوسکے گا ۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی،پائپ لائن پھٹنے سے دوکلومیٹرکا علاقہ زیرآب آگیا۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر بھاری مشینری و عملہ پمپنگ اسٹیشن پر مرمت کےلیے پہنچادیا گیاہے۔لائن کی مرمت میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں اورواٹربورڈ متبادل لائنوں سے پانی فراہم کررہا ہے۔

تازہ ترین