• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز تصویر لیک معاملہ، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

Hussain Nawaz Picture Leak Supreme Court Will Heared Today

حسین نواز کی تصویر لیک کےمعاملے پرسپریم کورٹ آج فیصلہ سنائےگی۔

حسین نواز کی تصویر لیک کا معاملہ پرسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس شیخ عظت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ہے جس نے 14 جون کوکیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہےپاناما کیس کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی دوران تفتیش تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔

حسین نواز نے معاملے کی چھان بین کے لئے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی ، تاہم جے آئی ٹی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھا۔

تازہ ترین