• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Free Invitation To Chicken Nut Just 10 Minutes

دنیا میں کئی افراد کھانے پینے کے بیحد شوقین ہیں جو چٹ پٹے کھانے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اگر اِنہیں مفت کھانا مل جائے ہو تو پھر ان کے کیا ہی کہنے۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں برطانیہ کے شہر’نیوکاسل‘کے ایک ریسٹورنٹ نے پیٹو افراد کودیوہیکل چکن نگٹ میل کھانے کا چیلنج رکھا گیا ،جسے صرف 10 منٹ میں ختم کرنا ہوگا اور ختم نہ کرنے کی صورت میں30پاؤنڈ بل دینا پڑے گا۔

اس’نگزیلا‘نامی اس ڈیڑھ کلو وزنی چکن نگٹ کے ساتھ فرنچ فرائزباربی کیو ساس شامل ہے، جسے پورا کرنے پرآپ نہ صرف بل دینے سے بچ جائیں گے بلکہ آپ کو فری ٹی شرٹ بھی دی جائیگی۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے اس چیلنج میں اب تک کئی افراد حصہ لے چکے ہیں لیکن اب تک صرف چند افراد ہی کامیاب ہو سکے ہیں۔

تازہ ترین