• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹا ریکا کے صدر آنکھوں دیکھی مکھی نگل گئے

Costa Ricas President Swallowed Fly

آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جاتی، مگر کوسٹاریکا کے صدر نگل گئے،پریس بریفنگ کے دوران کوسٹا ریکا کے صدر نے زندہ مکھی نگل لی، اپنی حرکت پر انہیں ہنسی بھی خوب آئی۔

مشہور کہاوت ہے کہ آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جاتی لیکن کوسٹا ریکا کے صدر نے اس مثال کو غلط ثابت کردیا ہے۔

کوسٹا ریکا کے شہر پونتا ریناس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صدر لوئس گوئلرمو کے منہ کے قریب ایک مکھی آگئی جسے انہوں نے بغیر کسی کراہت کے اطمینان کے ساتھ نہ صرف منہ میں ڈال لیا بلکہ زندہ نگل گئے۔

صدر کی اس انوکھی حرکت پر وہاں کھڑے کئی صحافی حیرانگی اور کراہت کے ساتھ انہیں دیکھتے رہے جبکہ دوسری جانب لوئس گوئلرمو اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہونے کے بجائے ہنستے رہے۔

تازہ ترین