پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے5بڑےشہروں میں کریک ڈاؤن کرتےہوئے24ہزار842 لٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔
،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کاکہناہےکہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانےکیلئےقانون سازی کر رہے ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کےداخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی۔
لاہور میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 8ہزار190 لٹر، فیصل آباد میں4ہزار772 لٹر، ملتان میں 2ہزار870 لٹر، گوجرانوالہ میں 5ہزار890 لٹر اور راولپنڈی میں 3ہزار120 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کےمطابق دودھ کو گاڑھا کرنےکے لیے کیمیکلز اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانےکیلئےقانون سازی کی جا رہی ہے، پاسچرائزڈ دودھ بوتلوں میں بند کر کے فروخت کرنے سے ملاوٹ کا خاتمہ ممکن ہے ، ان بوتلوں میں ملاوٹ پائے جانے پر ملاوٹ کرنے والے کاسراغ لگایا جا سکے گا۔