• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Action Against The Egyptian Army 12 Fighters

مصری فوج نے داعش شدت پسندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔

مصری فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبہ سینا کے وسطی علاقوں میں داعش کی ذیلی تنظیم انصاربیت المقدس کے ٹھکانوں بمباری کا نشانہ بنایا۔

کارروائی کے نتیجے میں 12 شدت پسند ہلاک اور چار ڈبل کیبن گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دریں اثناء فورسز نے سویس شہر میں چھاپہ مارکر داعش کے تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود، خودکش جیکیٹیں اور ہتھیار برآمد کرلیے۔

تازہ ترین