• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر بائیکاٹ کی تفصیلات ظاہر نہ کرنا شبہات کو جنم دے رہا ،امریکا

Boycott Of Qatar Is Creating Doubtsusa

امریکا نے کہا ہے کہ اسے اب تک حیرت ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے خلیجی ممالک نے اب تک بائیکاٹ کرنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔

ادھر قطر کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کرنے والی ریاستیں ہی قطر کی سرکاری خبر ایجنسی کی ہیکنگ میں ملوث ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نارٹ کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے اقدام کے حوالے سے شکوک بڑھتے جارہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان ممالک نے واقعی قطر کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کرنے پر سفارتی تعلقات ختم کیے ہیں؟ یا پھر ان خلیجی ممالک کے درمیان یہ پرانی رنجشوں کا نتیجہ ہے؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے تمام متعلقہ ممالک سے کہا ہے وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کریں اور آگے بڑھیں۔

تازہ ترین