• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خواتین کو گائے کا ماسک پہنا کر سڑکوں پر لانے کی مہم

Kolkata Photographers Series On Women Wearing Cow Masks Protests Indias Misplaced Priorities

بھارت میں 24سالہ نوجوان کی ’’خواتین کے تحفظ‘‘کےلئے مہم کو پذیرائی ملنے لگی جس میں وہ چاہتا ہے کہ خواتین گائے کا  ماسک پہن کر بھارت کی سڑکوں پر آئیں تاکہ لوگوں کو باور کروایا جاسکے کہ خواتین کا تحفظ بھی گائے کے تحفظ کے جذبے کےساتھ کیا جائے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک ہفتہ قبل سجاترو گوش نامی نوجوان نے اپنی مہم کے تحت پورے دہلی میں گائے کا ماسک پہنا کر خواتین کی تصاویرلینا شروع کیں اور انہیں سوشل میڈیا پر عام کیاتاکہ لوگوں کوباور کروایا جاسکے کہ خواتین کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ اس مہم کے بعد انہیں بھارت بھر سے کالز موصول ہورہی ہیں اور خواتین ان سے ان کی بھی ایسے ہی تصاویر لینے کا اصرار کررہی ہیں۔

بھارت میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں ان کی اس مہم پر اعتراض ہے جس کی وہ فکر نہیں کرتے۔

تازہ ترین