• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Multan Seven More People Affected By Chickenpox

ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکن پاکس سے متاثرہ مزید 7 افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق ملتان میں اس سال چکن پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔

گزشتہ تین روز کے دوران چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور 23 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے نشتر اسپتال میں زیر علاج ڈیرہ غازی خان کا ایک مریض دم بھی توڑ چکا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے لئے نشتر اسپتال میں وارڈز نمبر 27 کو صرف چکن پاکس کے مریضوں کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین