• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Film Star Resham Decided To Get Married

فلمسٹار ریشم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سال 2018ء میں شادی کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ ریشم کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ یہ شادی کا مناسب وقت ہے ۔ریشم نے اپنے دوستوں کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے شادی کے لئے رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔

ذرائع کا مطابق اداکارہ ریشم نے اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کر لیا ہے جو یورپ میں بزنس کرتے ہیں ۔

ریشم 2018ء تک اپنے تمام پروجیکٹس سے فارغ ہونے کے بعد شادی کر کے اپنے شوہر کے ہمراہ ہی بیرون ملک مقیم ہو جائیں گی ۔

تازہ ترین